میں نے بار بار سمجھا کر اپنی بیوی کو گرومنگ کا عادی بنایا: احسن خان
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-18/1529548_1370574_10_updates.jpgفائل فوٹوزمعروف اداکار احسن خان نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی اہلیہ کی گرومنگ، پسند ناپسند اور صفائی کی اہمیت پر اظہار خیال کیا۔
احسن خان نے گفتگو کے دوران بتایا کہ میں اپنی اہلیہ اور بچوں کے لباس اور مجموعی شخصیت کا خاص خیال رکھتا ہوں، اگر میری بیوی یا بچے گھر میں بھی بے ترتیبی سے کپڑے پہنے ہوں تو میں فوراً انہیں تیار ہونے کا کہتا ہوں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-07-11/1489590_040123_updates.jpg
بچوں کو 15 سال سے پہلے ذاتی گیجٹ کی اجازت نہیں: احسن خان
اداکار نے یہ بھی واضح کیا کہ ان کے بچوں کو صرف محدود وقت کے لیے یوٹیوب دیکھنے کی اجازت ہے، لیکن وہ بھی کسی ذاتی ڈیوائس پر نہیں۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
ان کا کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں کہ جیسے میں خود تیار رہتا ہوں، وہ بھی اچھے کپڑوں اور اسٹائل میں رہیں، میں نے بار بار سمجھا کر اپنی بیوی کو گرومنگ کا عادی بنایا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ مجھے اہلیہ کے لمبے بال بہت پسند ہیں اور میں مخصوص رنگوں کے کپڑوں میں انہیں زیادہ پسند کرتا ہوں، میں پرانے یا بے ڈھنگے سوٹس برداشت نہیں کرتا اور اکثر ناپسندیدہ کپڑے چھپا دیتا ہوں یا ملازمہ کو دے دیتا ہوں۔
Pages:
[1]