صنم ماروی کنسرٹ کا کتنا معاوضہ لیتی ہیں؟
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-18/1529562_2743269_8_updates.jpg— فائل فوٹو
معروف پاکستانی گلوکارہ صنم ماروی نے کنسرٹس کے لیے مختص اپنا معاوضہ بتا دیا۔
صوفی اور لوک گائیکی کے لیے جانی جانے والی صنم ماروی نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے پروگراممیں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے کیریئراور ذاتی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر بات کی۔
اُنہوں نے بتایا کہ میں نے چھوٹی عمر میں انڈسٹری میں قدم رکھا تھا کیونکہ مجھے اپنے بہن بھائیوں کی کفالت کرنی تھی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-08-13/1500371_031101_updates.jpg
حج و عمرہ کرکے آؤ تو طعنے ملتے ہیں: صنم ماروی
گزشتہ برس تیسری شادی کا اعتراف کرنے والی پاکستانی معروف لوک گلوکارہ صنم ماروی کا کہنا ہے کہ حج و عمرہ کرنے جاؤ تو طعنے ملتے ہیں کہ اب آپ بھی عمرہ کریں گی یا آپ ابھی حج سے واپس آئی ہیں اور گانے گا رہی ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
گلوکارہ نے مزید بتایا کہ جب میں چار سال کی تھی تب میری فیملی حیدرآباد منتقل ہو گیا تھا۔
اُنہوں نے بتایا کہ میرا پہلا معاوضہ 27 ہزار روپے تھا جو اس وقت ایک بڑی رقم تھی اور میں نے اس رقم سے اپنی ماں کے لیے ضروری گھریلو سامان جیسے فریج، ٹی وی اور بستر خریدا۔
صنم ماروی نے مزید انکشاف کیا کہ اب میں کنسرٹس اور شادی کی تقریبات میں پرفارم کرتی ہوں اور ایک کنسرٹ کے لیے میں 25 لاکھ روپے کا معاوضہ وصول کرتی ہوں۔
Pages:
[1]