ویمنز ورلڈ کپ، انگلینڈ نے جنوبی افریقا کو 10 وکٹوں سے ہرادیا
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-03/1516049_3075273_EnglvsSA_updates.jpgآئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں انگلینڈ نے جنوبی افریقا کو 10 وکٹوں سے ہرا دیا، افریقی ٹیم 69 رنز پر ڈھیر ہوگئی، انگلش ٹیم نے ہدف 15ویں اوور میں بغیر کسی نقصان کے پورا کر دیا۔
میگا ایونٹ میں کل دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کا مقابلہ سری لنکا سے کولمبو میں ہوگا، جیوسوپر ورلڈ کپ کا یہ میچ براہ راست نشر کرے گا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-03/1516034_083202_updates.jpg
پاکستانی کرکٹرز کی ویمنز ٹیم کیلئے نیک خواہشات
پاکستانی کرکٹرز نے ویمنز ورلڈ کپ میں شریک قومی ٹیم کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
گوہاٹی میں انگلش کپتان نے ٹاس جیت کر بولنگ کو ترجیح دی، بولرز نے ان کا فیصلہ درست ثابت کیا اور جنوبی افریقا کی کسی بیٹر کو وکٹ پر ٹکنے نہ دیا، ایک ایک کرکے وکٹیں گرتی چلی گئیں۔
صرف سینالو جافٹا 22 رنز کے ساتھ ڈبل فیگر میں داخل ہوسکیں جبکہ پوری ٹیم 69 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
لینسے اسمتھ نے 3، نیٹ برنٹ، چارلی ڈین اور سوفی ایکلسٹون نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں 70 رنز کا ہدف انگلینڈ کی اوپنرز نے 15ویں اوور میں پورا کر دیا، ایمی جونز 40 اور ٹیمی بی ماؤنٹ 21 رنز بنا کرناٹ آوٹ رہیں۔
Pages:
[1]