ٹیلر سوئفٹ نے کوسمیٹک سرجری کروالی؟
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-06/1516829_2647242_Taylor-Swift1_updates.jpgنامور امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے حال ہی میں ایک معروف ٹی وی شو میں شرکت کی جس کے بعد شوبز کمنٹیٹرز نے خیال ظاہر کیا ہے کہ ٹیلر سوئفٹ نے سرجری کروالی ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق معروف امریکی سنگر ٹیلر سوئفٹ نے مشہور ٹی وی شو گراہم نورٹن شو میں شرکت کی جس میں انہوں نے میوزک اور اپنی ہونے والی شادی کے حوالے سے انکشاف کیا۔
ٹیلر سوئفٹ کے شو میں شرکت کا ایک اور مقصد انکی 12ویں اسٹوڈیو ایلبم کی پروموشن بھی تھا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/akhbar/2020-11-24/848606_031735_updates.jpg
امریکن میوزک ایوارڈ، ٹیلر سوئفٹ مسلسل تیسرے سال آرٹسٹ آف دی ایئر قرار
لاس اینجلس امریکن میوزک ایوارڈز کی شاندار... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
پروگرام میں شرکت کی بات تو اپنی جگہ مگر ٹیلرسوئفٹ کے چہرے پر نظر آنے والی ممکنہ تبدیلیوں پر قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں۔
انکے فینز میں سوشل میڈیا پر اس حوالے سے گپ شپ شروع ہوگئی کہ کچھ دن قبل اور آج ٹیلر سوئفٹ کے چہرے پر تبدیلی نظر آرہی ہے۔
ایک فین نے کہا کہ میں بہت دعوے سے نہیں کہہ سکتا لیکن مجھے ایسا لگ رہا ہے کہ شائد ٹیلر سوئفٹ نے بوٹکس کروایا ہے جس پر سرجن فریڈرک کی رائے سامنے آئی۔
سرجن فریڈرک نے کہا کہ ’ٹیلر سوئفٹ کی آنکھیں گزرے برسوں کے مقابلے میں تھوڑی مختلف نظر آرہی ہیں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں وہ انہوں نے کوئی سرجری کروائی ہے۔‘
بعض ماہرین نے کہا کہ ’یہ تبدیلی کئی عوامل کی وجہ سے ہو سکتی ہے، جن میں میک اپ، روشنی اور اسٹائلنگ کے انتخاب شامل ہیں۔ بھاری آئی لائنر یا پلکوں کے استعمال سے آنکھیں چھوٹی لگ سکتی ہیں، جبکہ ہلکے اور اُٹھے ہوئے انداز آنکھوں کو زیادہ کھلا ہوا تاثر دے سکتے ہیں۔‘
ٹیلر سوئفٹ کے ایک نمائندے نے روزنامہ ڈیلی میل کو بتایا ہے اور تصدیق کی ہے کہ گلوکارہ نے کوئی کاسمیٹک پروسیجر نہیں کرایا۔
Pages:
[1]