اوگرا نے درآمدی آر ایل این جی کی قیمت میں اضافے کا اعلان کردیا
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ماہ نومبر کیلیے درآمدی ار ایل این جی کی قیمتوں کا تعین کر دیا۔اوگرا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سوئی سدرن اور سوئی نادرن کے لیے اکتوبر کے مقابلے میں نومبر میں درآمدی ایل این جی معمولی مہنگی کی گئی ہے۔
سوئی نادرن کے لیےآر ایل این جی 16 سینٹ مہنگی کی گئی ہے اورنومبر کے لیے قیمت 12 ڈالر 39 سینٹ مقرر کی گئی ہے۔
اکتوبر میں درآمدی آر ایل این جی کی قیمت 12 ڈالر 23 سینٹفی ایم ایم بی ٹی یومقرر تھی۔
اسی طرح نومبر میں سوئی سدرن کے لیے درأمدیایل این جی 22 سینٹ مہنگی کی گئی ہے اور نومبرکے لیے 11 ڈالر 45 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق اکتوبر میں سوئی سدرن کے لیے 11 ڈالر 23 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر تھی۔
Pages:
[1]