صادق آباد: کھوجی کتوں کی مدد سے چوروں کو تلاش کرنیوالی ٹیم خود اغوا ہوگئی
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-18/1529602_8123781_kACCHA_updates.jpgفائل فوٹوپنجاب کے ضلع رحیم یار خان کے شہر صادق آباد سے نجی سراغ رساں کتوں کے ذریعے چوروں کو پکڑنے والی 4 رکنی ٹیم کو ڈاکوؤں نے اغوا کرلیا۔
صادق آباد پولیس کے مطابق مغویوں کے اغوا کا مقدمہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر صادق آباد میں درج کیا گیا ہے۔
پانچ روز قبل لاپتہ کھوجی کتوں اور نجی ٹیم کو اوباڑو سے اغوا کیا گیا تھا۔ ان مغویوں کو بازیاب کروانے کے لیے رحیم یارخان، کشمور اور گھوٹکی پولیس کی مشترکہ کوششیں جاری ہیں۔
Pages:
[1]