ٹرمپ کی تقریر کے دوران احتجاج کرنیوالے اسرائیلی رکن پارلیمنٹ کا بیان سامنے آگیا
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-13/1519160_4031125_trmp_updates.jpgفوٹو: اے ایف پیامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریر کے دوران احتجاج کرنیوالے اسرائیلی رکن پارلیمنٹ کا بیان سامنے آگیا۔
اسرائیلی رکن پارلیمنٹ عوفر کساف نے ڈونلڈ ٹرمپ کے خطاب کے دوران احتجاج پر وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ میں اور میرے دوست نے ’’فلسطین کو تسلیم کرو‘‘ کا پیغام لہرایا تھا، ہم خطاب میں خلل ڈالنا نہیں انصاف کا تقاضا کر رہے تھے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-13/1519149_054857_updates.jpg
اسرائیلی پارلیمنٹ میں ٹرمپ کی تقریر کے دوران احتجاج کرنیوالے 2 رکن اسمبلی کون ہیں؟
دونوں ارکان نے صدر ٹرمپ کی تقریر کے دوران فلسطین کے حق میں نعرے بلند کیے اور اسرائیلی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کیا۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
عوفر کساف نے کہا کہ خطے میں امن اسرائیل کے شانہ بشانہ فلسطینی ریاست کے قیام سے ہی ممکن ہے۔
خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کنیسٹ (اسرائیلی پارلیمنٹ) میں تقریر کے دوران احتجاج کرنے والوں میں ایمن عودہ اور عوفر کساف شامل تھے، دونوں اراکین نے ٹرمپ کی تقریر کے دوران مداخلت کی تھی۔ جس کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے دونوں کو ایوان سے باہر نکال دیا تھا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-13/1519145_045006_updates.jpg
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اسرائیلی پارلیمنٹ میں خطاب کے دوران احتجاج
اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غزہ میں توجہ اب تعمیر نو کی طرف ہونی چاہیے۔ اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی تاریخ ساز لمحہ ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
دونوں ارکان نے صدر ٹرمپ کی تقریر کے دوران فلسطین کے حق میں نعرے بلند کیے اور اسرائیلی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کیا۔
60 سالہ عوفر کاسف یہودی نژاد سیاست دان ہیں، 2019 سے حداش کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ وہ خود کو امن، مساوات اور اسرائیلی قبضے کے خاتمے کا حامی قرار دیتے ہیں۔
سیاسی مبصرین کے مطابق، کنیسٹ میں پیش آنے والا یہ احتجاج اس بات کی علامت ہے کہ اسرائیلی معاشرے میں جنگ بندی کے باوجود فلسطین کے مسئلے پر تقسیم اور اختلافات برقرار ہیں۔
Pages:
[1]