پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-04/1516219_3845037_01_updates.jpgپاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہونے والی سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ سیریز میں رنجن مدوگالے کو میچ ریفری مقرر کیا گیا ہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 12 سے 16 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے، راڈنی ٹکر اور کرسٹوفر براؤن پہلے ٹیسٹ کے آن فیلڈ امپائرز ہوں گے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-03/1516026_073815_updates.jpg
پاکستانی ٹیسٹ اسکواڈ کیمپ کے 4 کھلاڑیوں کو فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے کا کہہ دیا گیا
پاکستانی ٹیسٹ اسکواڈ کیمپ میں شریک 4 پلیئرز ڈومیسٹک کرکٹ کے لیے ریلیز کردیا گیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
دوسرا ٹیسٹ 20 سے 24 اکتوبر تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جس میںکرسٹوفر براؤن اور سائقَت شرف الدولہ آن فیلڈ امپائرز ہوں گے۔
پہلے اور دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں محمد آصف اور راشد ریاض آن فیلڈ امپائر ہوں گے جبکہ تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں راشد ریاض اور فیصل خان آن فیلڈ امپائر ہوں گے۔
پہلے ون ڈے میچ میں سائقَت شرف الدولہ اور آصف یعقوب آن فیلڈ امپائر ہوں گے، دوسرے ون ڈے میچ میں ایلکس وارف اور احسن رضا آن فیلڈ امپائر ہوں گے جبکہ تیسرے ون ڈے میچ میں سائقَت شرف الدولہ اور فیصل خان آن فیلڈ امپائرز مقرر کیا گیا ہے۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کے تینوں ون ڈے اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے جائیں گے۔
Pages:
[1]