slotcosino Publish time 2025-11-19 17:30:16

پنجاب: تعلیمی بھرتیوں کیلئے جنسی جرائم کا ریکارڈ دیکھنے کی تجویز

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-19/1529818_415699_5_updates.jpgعلامتی فوٹو

پنجاب میں تعلیمی بھرتیوں کےلیے جنسی جرائم کا ریکارڈ دیکھنے کی تجویز سامنے آگئی۔

پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ نے تعلیمی اداروں میں بھرتی سے قبل سیکس آفینڈرز رجسٹر سے تصدیق کےلیے 2 صفحات پر مشتمل مراسلہ سیکرٹری پراسیکیوشن کو بھجوا دیا۔

پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے خبردار کیا کہ جنسی مجرم پورے تعلیمی ادارے کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں، پنجاب کے تعلیمی اداروں میں بھرتی پر ملازمین کا جنسی جرائم کا ریکارڈ دیکھا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ بچوں کی حفاظت کے لیے موجودہ بھرتی نظام میں بڑا خلا موجود ہے، نادرا سیکس آفینڈرز رجسٹر تعلیمی اداروں میں بچوں کی حفاظت کا مؤثر ذریعہ ہے۔

پراسیکیوٹر جنرل نے تجویز دی ہے کہ محکمہ قانون وانصاف سیکس آفینڈرز رجسٹر تک رسائی کے لیے میکانزم بنائے، تمام تعلیمی اداروں کے لیے سیکس آفینڈرز ویری فکیشن لازمی قرار دی جائے۔
Pages: [1]
View full version: پنجاب: تعلیمی بھرتیوں کیلئے جنسی جرائم کا ریکارڈ دیکھنے کی تجویز