slotcosino Publish time 2025-11-19 21:57:07

چھٹی کی درخواست پر مینیجر کا جواب بےحسی کی علامت قرار

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-19/1529869_6085316_%D9%85%D9%86%D8%B4%D9%85%D9%85%D8%B4_updates.jpg— فائل فوٹو

اکثر و بیشتر ملازمت پیشہ افراد یہ شکایت کرتے دکھائی دیتے ہیں کہ انہیں چھٹیاں نہیں ملتی یا پھر بہت مشکل سے مینیجر چھٹی کے لیے راضی ہوتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ایسا ہی ایک اسکرین شاٹ وائرل ہو رہا ہے جس میں نانا کے انتقال پر چھٹی طلب کرنے والے ملازم اور مینیجر کی واٹس ایپ پر ہونے والی گفتگو پڑھی جاسکتی ہے۔

مذکورہ اسکرین شاٹ نے سوشل میڈیا پر ’ٹاکسک ورک کلچر‘ سے متعلق نئی بحث چھڑ دی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-19/1529869_5755507_%D9%86%D8%A8%D8%AF-%D9%86_updates.jpg

سوشل میڈیا پر وائرل اسکرین شاٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک ملازم نے اپنے مینیجر سے نانا کی موت کے بعد چھٹی کی درخواست کی ہے، جس پر مینیجر نے بےحسی کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے چھٹی تو دی مگر واٹس ایپ پر ایکٹو رہنے اور کام میں مدد کرنے کا بھی کہہ دیا۔

سوشل میڈیا پر مذکورہ اسکرین شاٹ وائرل ہوا تو صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ صارفین نے اس پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا اور اسے بےحسی قرار دے دیا۔
Pages: [1]
View full version: چھٹی کی درخواست پر مینیجر کا جواب بےحسی کی علامت قرار