slotcosino Publish time 2025-11-19 23:21:08

معرکہ حق میں بھارت کی پاکستان کے ہاتھوں ہزیمت، 4 ہزار کروڑ کے نقصانات

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-19/1529879_614000_plane_updates.jpgعلامتی فوٹو

بھارتی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ معرکۂ حق میں بھارت کو پاکستان کے ہاتھوں ہزیمت اٹھانا پڑی اور 4 ہزار کروڑ روپے کے نقصانات ہوئے۔

نئی دہلی سے بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے نقصانات پر بھارت میں ایئر لائن نے بھارتی حکومت سے 4 ہزار کروڑ مانگ لیے۔

یہ بھی پڑھیے

[*] پاک بھارت جنگ، چینی ہتھیاروں کیساتھ پاکستان کی کارکردگی نمایاں رہی، امریکی کانگریس کی رپورٹ
[*] کراچی اور لاہور کی مخصوص فضائی حدود بند‘ نوٹم جاری




بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ایئر لائن نے بھاری نقصان سے بچنے کیلئے چین کی فضائی حدود استعمال کرنے کیلئے حکومت سے رجوع کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق آپریشن سندور میں پاکستانی فضائی حدود کی بندش نے بھارتی ایئر لائن کو طویل راستے اختیار کرنے پر مجبور کیا ہے۔

ماہرین کے مطابق 4 ہزارکروڑ روپے سے زائد کے نقصانات کے باجود بھارت کی افغانستان کے ساتھ فضائی راستوں سے تجارت مضحکہ خیز ہے۔
Pages: [1]
View full version: معرکہ حق میں بھارت کی پاکستان کے ہاتھوں ہزیمت، 4 ہزار کروڑ کے نقصانات