slotcosino Publish time 2025-11-20 00:00:04

وزیراعظم کی ہدایت پر سوشل فنانسنگ فریم ورک پر کام ہو رہا ہے، وزیر خزانہ

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-19/1529887_291778_Maurangzeb1_updates.jpgفائل فوٹو

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر سوشل فنانسنگ فریم ورک پر کام ہورہا ہے۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا کہ 300 سے زائد رجسٹرڈ کمپنیاں فلاحی اقدامات کے لیے فنڈنگ کر رہی ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-10/1518214_010018_updates.jpg
حکومتی کاوشوں کی بدولت ملک نے معاشی استحکام حاصل کرلیا: وزیرخزانہ

وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاروں کو ساز گار ماحول کی فراہمی حکومت کی ذمے داری ہے، حکومتی کاوشوں کی بدولت ملک نے معاشی استحکام حاصل کرلیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

انہوں نے کہا کہ نجی شعبے کی جانب سے فلاحی کاموں کے لیے فنڈ کی دستیابی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، ملک کی ترقی کےلیے سب کو اپنا کردار اد اکرنا ہوگا۔

وفاقی وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ حکومتی اقدامات سے معیشت درست سمت پر گامزن ہے، نجی شعبے کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہوتا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ قوموں کی ترقی میں چیلنجز آتے رہتے ہیں، متحد ہوکر ہی ان پر قابو پایا جاسکتا ہے، ترقی کے ثمرات عوام تک پہنچانے کےلیے اصلاحات متعارف کرائیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-09-14/1510031_100940_updates.jpg
زرعی ایمرجنسی کے تحت جو کرنا پڑا، کریں گے: وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ کسانوں کے نقصانات کے تخمینے کےلیے کمیٹی بنائی ہے، اس وقت اہم چیز لوگوں کی امداد ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

سینیٹر محمد اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر سوشل فنانسنگ فریم ورک پر کام ہو رہا ہے، جس سے سماجی شعبے میں خاطر خواہ بہتری آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ برٹش ایشین ٹرسٹ کی مدد سے پاکستان میں اسکلز ڈیولپمنٹ پر کام جاری ہے، کارپوریٹ سیکٹر سماجی کاموں میں ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھائیں۔

وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ سیلاب میں قوم نے آگے بڑھ کر ایک دوسرے کی خدمت کی، کارپوریٹ سیکٹر میں رضا کارانہ کاموں کے لیے فنڈز 25 ارب روپے سے بڑھانا چاہیے۔
Pages: [1]
View full version: وزیراعظم کی ہدایت پر سوشل فنانسنگ فریم ورک پر کام ہو رہا ہے، وزیر خزانہ