slotcosino Publish time 2025-11-20 00:39:14

برداشت، رواداری قیام پاکستان کی بنیاد ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-19/1529890_1084186_shahbaz-sharif01_updates.jpgتصویر بشکریہ، شہباز شریف فیس بک

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ برداشت اور رواداری قیام پاکستان کی بنیاد ہیں۔

برداشت کے عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب میں شہباز شریف نے کہا کہ برداشت اور رواداری کےحوالے سے تقریب کا انعقاد خوش آئند ہے۔

انہوں نے کہا کہ قائداعظم کی عظیم قیادت میں پاکستان معرض وجود میں آیا، برداشت اور رواداری قیام پاکستان کی بنیاد ہے۔

وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ تحریک پاکستان میں ہر طبقے کے لوگ شامل تھے، قائداعظم نے 11 اگست کی تقریر میں بتایا کہ پاکستان کیسا ہونا چاہیے۔

اُن کا کہنا تھا کہ قائداعظم نے ایسا پاکستان چاہا جس میں بردباری، رواداری اور برداشت ہو۔
Pages: [1]
View full version: برداشت، رواداری قیام پاکستان کی بنیاد ہیں، وزیراعظم شہباز شریف