اسلامک سالیڈیریٹی گیمز: ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیت لیا
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-19/1529919_1546202_arshad_updates.jpgارشد ندیم۔فوٹو: فائلاسلامک سالیڈیریٹی گیمز میں جیولن تھرو کے مقابلوں میں پاکستان کے ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیت لیا۔
پاکستان کے یاسر سلطان نے سلور میڈل حاصل کیا جبکہ نائیجریا کے سیمیوئل ایڈمز برانز میڈل جیتنے میں کامیاب ہوئے۔
اولمپک گولڈ مڈلسٹ ارشد ندیم کی پہلی تھرو 75.44 میٹر، دوسری تھرو 83.05 میٹر اور تیسری تھرو 82.48 میٹر رہی جبکہ چوتھی باری میں 77.06 میٹر کی تھرو کی۔
نائیجیریا کے سیمیوئل ایڈمز کی بیسٹ تھرو 75.46 رہی جبکہ پاکستان کے محمد یاسر نے چھٹی تھرو 76.04 میٹر کی۔
Pages:
[1]