slotcosino Publish time 2025-11-20 12:20:59

ٹرمپ کا سوڈان جنگ کے خاتمے پر جلد کام شروع کرنے کا اعلان

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-20/1530111_2446675_T-pact_updates.jpg

امریکی صدر ٹرمپ نے امریکا سعودی بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ سعودی ولی عہد چاہتے ہیں کہ میں سوڈان کےحوالے سےکوئی مضبوط اقدام کروں، اسی لیے سعودی ولی عہد کی درخواست پر سوڈان تنازع پر کام شروع کریں گے۔

ٹرمپ نےکہا کہ سوڈان میری ترجیح میں شامل نہیں تھا، میرے خیال میں سوڈان کی صورتحال پاگل پن اور بےقابو ہوجانے والی تھی لیکن اب مجھے لگ رہا ہےکہ سوڈان بہت سے دوستوں اور آپ سب کے لیے بہت اہم ہے، اب سوڈان پر کام شروع کرنے جا رہےہیں۔

واضح رہے کہ سوڈان میں 2023 سےحکومتی فورسز اور باغی ملیشیا کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔

گزشتہ ماہ بھی باغی فوج ریپڈ سپورٹ فورس نے الفشر شہر میں حملہ کرتے ہوئے پورے شہر پر قبضہ کرلیا تھا اور اس دوران 2 ہزار افراد کو قتل کیاگیا۔

اقوامِ متحدہ کے مطابق سوڈان جھڑپوں میں اب تک 13 ہزار سے زائدافراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
Pages: [1]
View full version: ٹرمپ کا سوڈان جنگ کے خاتمے پر جلد کام شروع کرنے کا اعلان