شوگر کی سطح میں اضافے کو 70 فیصد تک کیسے کم کیا جائے؟ فرانسیسی بائیو کیمسٹ نے بتادیا
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-13/1519171_1417535_Sugar0_updates.jpgفرانسیسی ماہر بائیوکیمسٹ نے خون میں شکر کی سطح میں اضافے کو 70 فیصد تک کم کرنے کےلیے کھانے کی ترتیب بدلنے کو مفید قرار دیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق فرانسیسی ماہر بائیوکیمسٹ جیسی انشوسپے نیو یارک ٹائمز کی بیسٹ سیلر مصنفہ بھی ہیں، نے 9 اکتوبر کو انسٹاگرام پر اہم پوسٹ کی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-09-22/1512540_060442_updates.jpg
ذیابیطس کا شکار ہوگئے؟ اب کیا کریں، جواب حاضر ہے
اگر آپ ذیابیطس یعنی شوگر ہوگئی ہے، آپ اچھی اور معیاری زندگی کےلیے اسے قابو میں رکھنا چاہتے ہیں، تو یہاں ہم آسان عادتیں بتا رہے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
اس پوسٹ میں جیسی انشوسپے نے بتایا کہ کھانے کی تربیت خون میں شوگر کے اتار چڑھاؤ میں اثر انداز ہوتی ہے، یہ سائنسی تحقیق سے پتہ چل چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر کھانا صحیح تربیت سے کھایا جائے، یعنی پہلے سبزیاں، پھر پروٹین اور چکنائی اور آخر میں کاربو ہائیڈریٹس یا میٹھا کھایا جائے تو بڑھی ہوئی شوگر 70 فیصد تک کم کی جاسکتی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-03/1516010_051829_updates.jpg
بلڈپریشر یعنی خاموش قاتل سے نمٹنے میں معاون چند ورزشیں
بلڈپریشر کو ’ خاموش قاتل ‘ بھی کہا جاتا ہے، اس بیماری پر روزانہ توجہ دینے کی ضرورت ہوتی ہے، https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
جیسی انشوسپے نے مزید کہا کہ یہ تربیت نہ صرف انرجی اور میٹابولزم کو بہتر بناتی ہے بلکہ سوزش اور شوگر کی طلب کے ساتھ تھکن کی کیفیت میں بھی کمی لاتی ہے۔
ماہر بائیوکیمسٹ نے یہ بھی کہا کہ یہ ترکیب اگر روزمرہ زندگی میں ممکن نہیں تو یہ جب بھی ممکن ہو اسے اختیار کیا جائے تاکہ طویل مدتی صحت کیلئے مفید ثابت ہو۔
اُن کا کہنا تھا کہ بیان کردہ تربیت کے ساتھ کھانے میں وقفہ دینے کی ضرورت نہیں ’سبزیاں پہلے اور کاربز آخری میں‘ لینا ہے۔
نوٹ: یہ مضمون قارئین کی معلومات کیلئے شائع کیا گیا ہے۔ صحت سے متعلق امور میں اپنے معالج کے مشورے پر عمل کریں۔
Pages:
[1]