slotcosino Publish time 2025-10-10 09:51:26

نئی دہلی: کھیلوں کے عالمی مقابلوں کے دوران 2 غیرملکی کوچز کو کتوں نے کاٹ لیا

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-04/1516239_1317207_Dogi-bites-foeign-coches-in-Dehli_updates.jpg—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں انٹرنیشنل ایتھلیٹکس مقابلوں کے دوران آواروں کتوں نے 2 کوچز کو کاٹ لیا۔


بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں انٹرنیشنل ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے دوران جواہر لال نہرو اسٹیڈیممیں 2 غیر ملکی کوچز کو آوارہ کتوں نے کاٹ کر زخمی کردیا۔

کتے کے کاٹنے سے زخمی ہونے والے کوچز میں سے ایک کا تعلق جاپان سے جبکہ دوسرے کا کینیا سے بتایا جاتا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-01-19/1432701_034138_updates.jpg
ڈنمارک کی بیڈمنٹن پلیئر نے بھارت میں ناقص انتظامات کا بھانڈا پھوڑ دیا

ڈنمار ک سے تعلق رکھنے والی خاتون ٹینس اسٹار میابلچ فیلڈ بھارت میں منعقد ہونے والے انڈین اوپن میں ناقص انتظامات کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

مقابلوں کے دوران گیٹ پر سیکیورٹی کے ڈیوٹی دینے والا ایک سیکیورٹی گارڈ بھی کتے کے حملے میں زخمی ہوا۔

کتے کے کاٹنے کے تینوں واقعات صرف 30 منٹ میں پیش آئے۔

دہلی میں کھیلوں کی مختلف چیمپئن شپز کے دوران کتے کے کاٹنے کا یہ پانچواں واقعہہے، اس کچھ روز قبل جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں ہی ایک اور واقعے کے دوران سیکیورٹی گارڈ، رضاکار اور اسٹیڈیم آفیشل کتوں کے حملوں کا شکار ہوئے تھے۔

ان واقعات کے بعد ایونٹ کے آرگنائرز نے نئی دہلی کے بلدیاتی اداروں سے درخواست کی کہ وہ ایونٹ کے دوران ارد گرد گھمتے آوارہ کتوں کے لیے انتظامات کریں۔ جس کے بعد کتوں کے پکڑنے کے لیے 2 گاڑیاں اسٹیڈیم پہنچادی گئی ہیں۔

یہ بتاتے چلیں کہ 9 روزہ ایتھلیٹکس مقابلوں میں 104 ممالک کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔


اس افسوسناک واقعے کے بعد بھارت میں کھیلوں کے عالمی مقابلوں میں حفاظتی اقدامات پر سوالیہ نشان اٹھ رہے ہیں۔

قبل ازیں رواں سال ہی اگست میں بھارتی سپریم کورٹ نئی دہلی کی حکومت کو کتوں کو ختم کرنے کا حکم بھی دیا تھا۔
Pages: [1]
View full version: نئی دہلی: کھیلوں کے عالمی مقابلوں کے دوران 2 غیرملکی کوچز کو کتوں نے کاٹ لیا