وفاقی محصولات کی تقسیم میں پنجاب لاڈلہ ہے، مزمل اسلم
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-20/1530154_6701036_%D9%85%D8%B2%D9%85%D9%84_updates.jpgفائل فوٹو
مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے وفاق کی جانب سے صوبوں کو ملنے والے محصولات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی محصولات کی تقسیم میںپنجاب لاڈلہ ہے۔
اپنے بیان میں مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہا کہ پچھلے سال کی نسبت پنجاب کو محصولات 16 فیصد زیادہ دیے گئے ہیں۔ انصاف کا تقاضا ہے باقی صوبوں کو بھی 16 فیصد اضافی محصولات جاری کیا جانا چاہیے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/akhbar/2025-11-06/1526063_044846_updates.jpg
بڑھتے قرضے، این ایف سی کے تحت صوبوں کا حصہ محدود کرنیکی تجویز
اسلام آباد بڑھتے ہوئے قرضوں کے بوجھ نے مالیاتی... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
انہوں نے کہا کہ پنجاب کو 882 ارب روپے 16 فیصد اضافے کے ساتھ جاری کیے گئے ہیں، سندھ کو 441 ارب روپے 13 فیصد اضافے کے ساتھ جاری کیے گئے۔
مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کو 287 ارب روپے 12 فیصد اضافے کے ساتھ جاری کیے گئے ہیں جبکہ بلوچستان کو 164 ارب روپے صرف 5 فیصد اضافے کے ساتھ جاری کیے گئے۔
مزمل اسلم نے مزید کہا کہ دہشت گردی و پسماندگی کی وجہ سے خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے فنڈز میں اضافہ ہونا چاہیے لیکن وفاق کی جانب سے پنجاب حکومت پر دست شفقت ہے۔
Pages:
[1]