slotcosino Publish time 2025-11-20 19:30:43

متحدہ عرب امارات میں شدید ترین دھند، ریڈ اور یلو الرٹ جاری

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-20/1530163_7204483_News6_updates.jpgفوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں شدید ترین دھند کے باعث اماراتی محکمۂ موسمیات کی جانب سے ریڈ اور یلو الرٹ جاری کردیا گیا۔

اماراتی حکام کے مطابق دبئی کے مختلف علاقوں میں حدِ نگاہ انتہائی کم ہے، دھند مزید گہری ہو سکتی ہے، شہری احتیاط کریں۔

دبئی پولیس کی جانب سے ڈرائیورز کو محتاط ڈرائیونگ کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

ابوظبی بھی شدید دھند کی لپیٹ میں ہے، متعدد سڑکوں پر گاڑیوں کی حد رفتار کم کر دی گئی ہے جبکہ شاہراہوں پر شدید دھند میں حدِ رفتار سسٹم فعال کردیا گیا ہے۔

دبئی میں شدید موسمی حالات میں سڑکوں پر نصب حدِ رفتار سسٹم فعال کر دیا جاتا ہے، سسٹم فعال ہونے پر گاڑیوں کی رفتار کو کم کرنا لازمی ہوتا ہے۔

اماراتی حکام نے ڈرائیورز کو تنبیہہ کی ہے کہ حدِ رفتار سسٹم کی خلاف ورزی کرنے پر جرمانہ ہو سکتا ہے۔
Pages: [1]
View full version: متحدہ عرب امارات میں شدید ترین دھند، ریڈ اور یلو الرٹ جاری