slotcosino Publish time 2025-11-20 19:30:44

نئی ترمیم کو سمجھنے اور عمل درآمد میں تھوڑا وقت لگے گا، جسٹس محسن اختر کیانی

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-20/1530151_5111242_ASLAM_updates.jpgفائل فوٹو

اسلام آباد ہائیکورٹ میں پولیس تفتیش اور اخراج مقدمہ کے کیس کے دوران جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس میں سوال اٹھایا کہ کہیں یہ کیس بھی آئینی عدالت کا تو نہیں بنتا؟

جسٹس محسن اختر کیانی نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ دنیا میں جہاں جہاں آئینی عدالت قائم ہے وہاں ابتداء میں دائرہ اختیار کا مسئلہ درپیش رہتا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-09-03/1506791_063054_updates.jpg
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی فل کورٹ میٹنگ کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کی فل کورٹ میٹنگ کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

جسٹس محسن اختر کیانی کے مطابق شروع شروع میں آئینی عدالت کے دائرہ کار کا یہاں بھی مسئلہ رہے گا، جب کیس مقرر ہوگا تو یہاں والے کہیں گے سپریم کورٹ کا دائرہ اختیار ہے۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ پھر جب آپ جائیں گے سپریم کورٹ تو وہ کہیں گے آئینی عدالت کا دائرہ کار ہے۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے مزید کہا کہ نئی ترمیم کی روشنی میں وکلاء اور ججز کو بھی ان معلومات کا فقدان ہے، نئی ترمیم کو سمجھنے اور عمل درآمد کرنے میں تھوڑا وقت لگے گا۔
Pages: [1]
View full version: نئی ترمیم کو سمجھنے اور عمل درآمد میں تھوڑا وقت لگے گا، جسٹس محسن اختر کیانی