slotcosino Publish time 2025-11-20 22:45:08

صوبے کا گورنر بعد میں، ایم کیو ایم کا کارکن پہلے ہوں: گورنر سندھ کامران ٹیسوری

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-20/1530203_1223424_kamran-tesori_updates.jpgگورنر سندھ کامران ٹیسوری—فائل فوٹو

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ صوبے کا گورنر بعد میں، ایم کیو ایم کا کارکن پہلے ہوں۔

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی کے ہمراہ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گورنر بننا یا چیئرمین بننا فخر کی بات نہیں، کارکن ہوتے ہوئے ان عہدوں پر آنا فخر کی بات ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-20/1530204_045338_updates.jpg
کراچی پر 17 سالہ قبضہ اب ختم ہونا چاہیے: خالد مقبول صدیقی

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پاکستان میں جاگیردارانہ جمہوریت ہے، آئین کا آرٹیکل 239 نئے ضلع اور صوبے بنانے کا کہتا ہے https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

ان کا کہنا ہے کہ خالد مقبول صدیقی نے جو باتیں کیں ان پر من و عن عمل کرائیں گے، عوام درخواست کر رہے ہیں کہ سڑکیں ٹوٹ چکی ہیں، کوئی پرسانِ حال نہیں۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ صحیح معنوں مین پیکیج تو تب آئے گا جب ایم کیو ایم پاکستان صوبے کی حکمرانی کرے گی، کراچی اور حیدرآباد کےلیے ایم کیو ایم پاکستان نے لڑ کر پیکیج لیا۔
Pages: [1]
View full version: صوبے کا گورنر بعد میں، ایم کیو ایم کا کارکن پہلے ہوں: گورنر سندھ کامران ٹیسوری