مصر: شرم الشیخ میں غزہ امن معاہدے پر دستخط کردیے گئے
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-13/1519175_6620820_trump-gaza_updates.jpgفوٹو اسکرین گریبمصر کے شہر شرم الشیخ میں بین الاقوامی سربراہی اجلاس کا آغاز ہو گیا ہے، جس میں غزہ امن معاہدے پر دستخط کردیے گئے۔
غزہ امن معاہدے پر ثالث ممالک کے سربراہان امریکا، ترکیہ، مصر، قطر نے دستخط کیے، وزیر اعظم شہباز شریف غزہ امن معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شریک ہیں۔
بین الاقوامی سربراہی اجلاس سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خطاب کرتے ہوئے قطر، ترکی اور مصر کی قیادت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
امریکی صدر نے اپنی افتتاحی تقریر کے دوران قطر اور ترکی کے رہنماؤں کی تعریف کرتے ہوئے ان کی کوششوں کو سراہا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-13/1519145_045006_updates.jpg
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اسرائیلی پارلیمنٹ میں خطاب کے دوران احتجاج
اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غزہ میں توجہ اب تعمیر نو کی طرف ہونی چاہیے۔ اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی تاریخ ساز لمحہ ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
انہوں نے اپنے مصری ہم منصب کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں “شاندار انسان” اور “عظیم جنرل” قرار دیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ غزہ امن معاہدے سے مشرق وسطیٰ میں امن قائم ہوگا، تاریخی دن ہے ،غزہ امن معاہدہ بڑی کامیابی ہے، دوست ممالک کے تعاون سے غزہ امن معاہدہ ممکن ہوا، غزہ امن معاہدے میں مصر کا کردار اہم ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی شرم الشیخ میں قطر کے امیرشیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات ہوئی، دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور قطر کے مضبوط اور تاریخی تعلقات کا اعادہ کیا، ملاقات میں مختلف شعبوں میں پاکستان قطر تعاون کو مزید بڑھانے کےعزم کا اظہار کیا گیا۔
وزیر اعظم نے امیر قطر کی ثابت قدم قیادت، سفارت کاری اور دیگر برادر ممالک کے ساتھ تعاون پر تعریف کی اور غزہ کے بحران کے منصفانہ اور دیرپا حل تلاش کرنے کیلئے قطر کی مسلسل کوششوں کو بھی سراہا۔
Pages:
[1]