راولپنڈی: لاہور ہائی کورٹ نے توہین مذہب کے چار ملزمان کو بری کر دیا
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-20/1530216_6372871_Lahore-High-Court_updates.jpgلاہور ہائی کورٹ نے توہین مذہب کے 4ملزمان کو بری کر دیا۔ ملزمان کو سیشن کورٹ سے موت کی سزا سنائی گئی تھی۔
ملزمان نے سیشن کورٹ کے فیصلے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔
ملزمان کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم راولپنڈی سرکل نے مقدمہ درج کیا تھا۔ ملزمان کے خلاف توہین مذہب اور پیکا ایکٹ کے تحت 12 ستمبر 2022 کو مقدمہ درج ہوا تھا۔
Pages:
[1]