slotcosino Publish time 2025-11-21 00:42:43

ناسا نے خلا میں موجود پُراسرار شے کی نئی تصاویر جاری کردیں

امریکی خلائی ادارے ناسا نے ہمارے نظام شمسی میں آنے والے دم دار ستارے کی قریبی تصاویر جاری کر دیں۔

کامیٹ 3I/Atlas اس وقت اپنے مختصر دورے پر ہمارے نظامِ شمسی میں موجود ہے جس کے بعد وہ ہمیشہ کے لیے چلا جائے گا۔

اس جِرمِ فلکی کی نشاندہی کچھ ماہ قبل کی گئی تھی جو کسی اور ستارے کے گرد چکر لگا کر ہمارے نظامِ شمسی میں داخل ہوا تھا۔

/2025/11/nasa21763648763-1.jpg

دلچسپ خصوصیات کی وجہ سے اس کے متعلق قیاس کیا گیا تھا کہ یہ ممکنہ طور پر خلائی مخلوق کا اسپیس کرافٹ ہو سکتا ہے۔

یہ دم دار ستارہ آئندہ ماہ دسمبر کے وسط میں زمین سے 26 کروڑ 90 لاکھ کلومیٹر کے فاصلے سے گزرے گا۔ جس کے بعد یہ خلا کی گہرائیوں میں نکل جائے گا اور کبھی واپس نہیں آئے گا۔
Pages: [1]
View full version: ناسا نے خلا میں موجود پُراسرار شے کی نئی تصاویر جاری کردیں