اسلام آباد پیڈل ایسوسی ایشن کے انتخابات، شہزاد اقبال صدر منتخب
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-20/1530227_4809716_isb-padel-association_updates.jpgاسلام آباد میں تیزی سے مقبول ہوتے کھیل پیڈل کی ایسوسی ایشن کے انتخابات میں شہزاد اقبال صدر، جبکہ امین الحفیظ سینئر وائس صدر منتخب ہو گئے۔
ان کے علاوہ راجہ مشاہد جنرل سیکریٹری، معاذ سرمد فنانس سیکریٹری اور رحمٰن اظہر ایگزیکٹیو ممبر منتخب ہوئے ہیں۔
ایسوسی ایشن کے انتخابات اسلام آباد سپورٹس بورڈ اور پنجاب پیڈل ایسوسی ایشن کی نگرانی میں 15 نومبر کو منعقد ہوئے تھے۔
نو منتخب ایسوسی ایشن نے پیڈل کھیل کے فروغ کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے تمام ارکان سے انتخابی عمل میں شمولیت پر شکریہ ادا کیا ہے۔
Pages:
[1]