184 Publish time 2025-10-8 22:00:09

وزیرِ اعلیٰ کی تبدیلی کا علیمہ خان پر تنقید سے تعلق نہیں: علی ظفر

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-08/1517604_6370288_barrister-aliZafar_updates.jpgبیرسٹر علی ظفر—فائل فوٹو

پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ کی تبدیلی کے فیصلے کا علیمہ خان پر تنقید سے کوئی تعلق نہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام ’کیپیٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے اورکزئی واقعے پر سخت افسوس کا اظہار کیا ہے، دہشت گردی کا مسئلہ مذاکرات کے ذریعے حل کیا جا سکتا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-08/1517575_052311_updates.jpg
وزیرِ اعلیٰ کی تبدیلی پر ابھی کوئی بات نہیں کر سکتا: مولانا فضل الرحمٰن

جے یو آئی ف کے امیر مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ کے پی کی تبدیلی پر ابھی کوئی بات نہیں کر سکتا، موجودہ صورتِ حال پر نظر ہے، صوبے میں بے امنی و کرپشن انتہا پر ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت مذاکرات کی پالیسی پر پوری طرح عمل درآمد نہیں کرا سکی، وزیرِ اعلیٰ کو تبدیل کیا گیا تاکہ نئے وزیرِ اعلیٰ اس پالیسی پر عمل درآمد کرائیں۔

ان کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کے مسائل بھی پاکستان کے مسائل ہیں، یہ کہنا کہ وزیرِاعلیٰ کابل سے احکامات لیں گے، یہ بہت غلط بات ہے ۔

پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ یہ بھی غلط بات ہے کہ اسمبلی میں کی گئی بات باہر آئے تو اس پر کارروائی ہو سکتی ہے، قانون یہ ہے کہ اسمبلی میں خطاب پر ایکشن نہیں لیا جا سکتا۔
Pages: [1]
View full version: وزیرِ اعلیٰ کی تبدیلی کا علیمہ خان پر تنقید سے تعلق نہیں: علی ظفر