slotcosino Publish time 2025-11-21 03:57:07

ایم کیو ایم مگرمچھ کے آنسو بہا رہی ہے: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم مگرمچھ کے آنسو بہا رہی ہے۔

آرٹس کونسل کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم والے کراچی، سکھر اور اسلام آباد میں الگ الگ باتیں کرتے ہیں۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو اختیار نہیں کہ وہ سیاسی باتیں کریں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-20/1530203_051259_updates.jpg
صوبے کا گورنر بعد میں، ایم کیو ایم کا کارکن پہلے ہوں: گورنر سندھ کامران ٹیسوری

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ صوبے کا گورنر بعد میں، ایم کیو ایم کا کارکن پہلے ہوں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

ان کا کہنا ہے کہ کراچی میں دھونس دھاندلی نہیں ہو سکتی، پیپلز پارٹی نے کراچی کے حالات کو بہتر کیا ہے۔

میئر کراچی نے کہا کہ آرٹیکل 140 کے معاملے پر میدان میں آجائیں، باتوں سے مسائل حل نہیں ہوتے۔

ان کا کہناہے کہ میرا سوال ن لیگ اور ایم کیو ایم تک پہنچا دیں کہ کیا پنجاب کا بلدیاتی نظام سندھ میں نافذ کر دیں؟

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے یہ سوال بھی اٹھایا ہے کہ ایم کیو ایم کے دوست فیصلہ کریں کہ پنجاب میں جو نظام نافذ کیا جا رہا ہے کیا وہ اس کے حامی ہیں؟
Pages: [1]
View full version: ایم کیو ایم مگرمچھ کے آنسو بہا رہی ہے: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب