پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں کی نیلامی کی تاریخ کا اعلان
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-21/1530411_5625554_%D9%BE%DB%8C_updates.jpgفائل فوٹوپاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کی دو نئی ٹیموں کی نیلامی 6 جنوری 2026 کو ہوگی۔
پاکستان سپر لیگ میں توسیع کا اہم سنگِ میل عبور کرلیا گیا ہے۔
پی ایس ایل کی نئی فرنچائزز کے لیے 6 ممکنہ شہروں کی فہرست جاری کردی گئی ہے، فیصل آباد، راولپنڈی اور حیدرآباد بھی ممکنہ فرنچائزز میں شامل ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-14/1528399_085714_updates.jpg
پاکستان سپر لیگ کی ٹیموں کی ویلیو ایشن مکمل
پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان سپر... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
پاکستان سپر لیگ کی دو نئی ممکنہ فرنچائزز میں سیالکوٹ، مظفرآباد اور گلگت کے نام بھی شارٹ لسٹ ہوئے ہیں۔
پاکستان سپر لیگ کے مطابق صرف ٹیکنیکلی کوالیفائیڈ بولی دہندگان ہی نیلامی میں شریک ہوں گے۔
سی اِی او پی ایس ایل سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل عالمی سطح کی ٹی ٹوئنٹی لیگ کے طور پر ترقی کر رہی ہے۔
قبل ازیں پی سی بی کا کہنا تھا کہ دنیا بھر سے نئی ٹیموں کے لیے پیشکشیں طلب کر رکھی ہیں، جس کے لیے ٹیکنیکل پروپوزل جمع کرانے کی ڈیڈ لائن 15 دسمبر ہے۔
Pages:
[1]