slotcosino Publish time 2025-11-21 15:00:11

انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، طلال چوہدری پر جرمانہ

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-21/1530419_1022499_tlala_updates.jpgفائل فوٹو

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری پر انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر فیصل آباد نے وفاقی وزیر پر 50 ہزار روپے کا جرمانہ کیا۔ طلال چوہدری کو دو بار خلاف ورزی پر نوٹس جاری کیے گئے تھے۔https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-16/1529026_103428_updates.jpg
ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی، الیکشن کمیشن نے طلال چوہدری کو نوٹس جاری کر دیا

الیکشن کمیشن نے ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیرِ مملکت برائے امور داخلہ سینیٹر طلال چوہدری کو نوٹس جاری کر دیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

طلال چوہدری کو 11 نومبر اور 16نومبر کو دو بار انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس دیا گیا، انہیں فون پر بھی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر روکا گیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق مزید کارروائی کے لیے معاملہ چیف الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بھیج دیا گیا ہے۔
Pages: [1]
View full version: انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، طلال چوہدری پر جرمانہ