slotcosino Publish time 2025-11-21 16:18:16

ٹرمپ رونالڈو کے معترف، کھلاڑی کے ہمراہ فٹ بال کھیلتے اے آئی ویڈیو شیئر کر دی

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-21/1530425_6688547_%D9%85%D8%B4%D9%85_updates.jpg
— فائل فوٹو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سعودی کلب النصر کے پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو سے حالیہ عشایے پر ہونے والی ملاقات کے اس قدر گرویدہ ہیں کہ انہوں نے کھلاڑی کے ہمراہ فٹبال کھیلتے مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے تیار کردہ ویڈیو شیئر کردی۔

ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اے آئی سے تیار کردہ ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

مذکورہ ویڈیو میں ٹرمپ اور رونالڈو وائٹ ہاؤس میں فٹ بال کھیلتے دکھائی دے رہے ہیں۔
























ٹرمپ کی پرتگالی فٹبالر کے ہمراہ فٹبال کھیلتے یہ ویڈیو سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے اعزاز میں منگل 18 نومبر کو ہونے والے عشائیے کے بعد ٹروتھ سوشل پر شیئر کی گئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اوول آفس میں ٹرمپ اور پرتگالی فٹبالر موجود ہیں اور چھت سے نیچے آنے والی ایک فٹ بال کو اپنے ہیڈ سے تھرو کرتے ہیں، جبکہ ویڈیو کے اختتام میں ٹرمپ اپنے پیروں پر گھوم کر گیند کو روکتے ہیں اور پھر کیمرے کی سمت زور دار کک لگاتے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-20/1530159_012001_updates.jpg
وائٹ ہاؤس نے ٹرمپ و رونالڈو کو ’گوٹ‘ قرار دیدیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات دنیا بھر کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

امریکی صدر نے ویڈیو کے کیپشن میں رونالڈو سے ہونے والی ملاقات کو سراہتے ہوئے لکھا کہ رونالڈو ایک شاندار شخص ہیں۔ وائٹ ہاؤس میں ان سے مل کر بہت خوشی ہوئی۔ وہ واقعی ذہین اور بہت کُول ہیں۔

یہ ویڈیو اس وقت مختلف سوشل میڈیا پر وائرل ہے اور صارفین اسے بےحد پسند کر رہے ہیں۔

اس سے قبل وائٹ ہاؤس کی جانب سے بھی ایک ویڈیو ایکس پر شیئر کی گئی تھی جس میں امریکی صدر اور رونالڈو کو ’گاٹ‘ قرار دیا گیا تھا۔
Pages: [1]
View full version: ٹرمپ رونالڈو کے معترف، کھلاڑی کے ہمراہ فٹ بال کھیلتے اے آئی ویڈیو شیئر کر دی