اقرا عزیز اور صحیفہ جبار میں جھگڑا کس بات پر ہوا تھا؟
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-21/1530446_2432290_7_updates.jpgفائل فوٹوٹورنٹو کلب میں اقرا عزیز اور صحیفہ جبار کے درمیان جھگڑا کس بات پر ہوا تھا؟ اداکارہ نے بتادیا۔
اقرا عزیز اور یاسر حسین شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑیوں میں شمار ہوتے ہیں، اقرا پاکستان کی صفِ اول کی اداکارہ ہیں جبکہ یاسر حسین اداکاری کے ساتھ ہدایت کاری، اسکرپٹ رائٹنگ اور پروڈکشن میں بھی مہارت رکھتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ماڈل و اداکارہ صحیفہ جبار خٹک نے اقرا اور اپنے درمیان کینیڈا کے شہر ٹورنٹو کے ایک کلب میں ہونے والے جھگڑے کا ذکر کیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/akhbar/2021-02-13/884925_040018_updates.jpg
اقراء عزیز اور یاسر حسین کو گلاس توڑنے پر ریسٹورنٹ سے باہر نکال دیا گیا
کراچی اداکارہ اقرا عزیز اور ان کے شوہر اداکار یاسر... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
صحیفہ جبار کے مطابق کینیڈا کے ایک کلب میں یاسر حسین ضرورت سے زیادہ دوستانہ رویہ اختیار کیے ہوئے تھے، جس پر اقرا عزیز غصے میں آ گئیں، اقرا عزیز نے غصے میں یاسر حسین کے چہرے پر ڈرنک پھینک دی اور مجھے تھپڑ بھی مارا، جس کے بعد کلب انتظامیہ نے تینوں کو باہر نکال دیا۔
اس واقعے پر وجاہت رؤف کے شو میں بات کرتے ہوئے صحیفہ جبار نے اعتراف کیا کہ واقعہ ایک غلط فہمی تھی۔
صحیفہ جبار کا کہنا تھا کہ غلط فہمی ہوئی تھی اور زیادہ تر غلطی اقرا کی تھی، انہوں نے یہ بھی تسلیم کیا کہ تھوڑی بہت غلطی میری بھی تھی، جس پر وجاہت رؤف نے کہا کہ واقعے میں کچھ غلطی یاسر حسین کی بھی تھی۔
واضح رہے کہ اقرا، یاسر اور صحیفہ تینوں اچھے دوست تھے اور یاسر حسین اکثر صحیفہ کی بےباک رائے کی تعریف کیا کرتے تھے۔
Pages:
[1]