slotcosino Publish time 2025-11-21 19:33:10

مہنگی کتابیں اور یونیفارم بیچنے پر 17 بڑے نجی اسکول سسٹمز کو شوکاز نوٹس جاری

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-21/1530460_5427450_News15_updates.jpgعلامتی فوٹو

مہنگی کتابیں اور یونیفارم بیچنے پر مسابقتی کمیشن نے 17 بڑے نجی اسکول سسٹمز کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔

کمیشن کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ طلبہ کو مہنگی لوگو والی نوٹ بُکس اور یونیفارمز خریدنے پر مجبور کیا جاتا ہے، لوگو والی کاپیاں مارکیٹ سے 280 فیصد تک مہنگی پائی گئی ہیں، والدین سستے متبادل بازار سے نہیں خرید سکتے، والدین ’یرغمال صارفین‘ بن جاتے ہیں۔

مسابقتی کمیشن کا کہنا ہے کہ مشروط فروخت کمپٹیشن ایکٹ کی خلاف ورزی ہے، نجی اسکول سسٹم ملک بھر میں ہزاروں کیمپس چلاتے ہیں، لاکھوں طلبہ، والدین ان پالیسیوں سے متاثر ہوتے ہیں، نئے ایڈمیشن کے اخراجات اور سفری مشکلات کے باعث اسکول تبدیل نہیں کیا جا سکتا، ہزاروں اسٹیشنری و یونیفارم فروش چھوٹے کاروبار بھی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔

کمیشن نے اپنے نوٹس میں نجی اسکولوں کو 14 دن میں تحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمپٹیشن کمیشن ساڑھے سات کروڑ روپے تک جرمانہ عائد کر سکتا ہے۔
Pages: [1]
View full version: مہنگی کتابیں اور یونیفارم بیچنے پر 17 بڑے نجی اسکول سسٹمز کو شوکاز نوٹس جاری