پلس 40 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی میزبانی پاکستان کے لیے اعزاز ہے: فواد اعجاز خان
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-21/1530466_8020349_Untitled-1_updates.jpgفائل فوٹوپاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین فواد اعجاز خان نے کہا ہے کہ پلس فورٹی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی میزبانی پاکستان کے لیے ایک اعزاز ہے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پلس فورٹی ورلڈ کپ پہلی بار ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ پر کھیلا جارہا ہے، ایونٹ میں 11 ٹیمیں شریک ہیں، 22 نومبر سے یکم دسمبر تک 42 میچز کھیلے جائیں گے، روانہ دو میچز ہوں گے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/akhbar/2025-06-03/1477248_030827_updates.jpg
اوور 40 کرکٹ ورلڈکپ یکم دسمبر سے کراچی میں ہوگا، فواد اعجاز
کراچی پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
ان کا کہنا تھا کہ پلس فورٹی ورلڈکپ میں پاکستان، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں شریک ہیں، سری لنکا، زمبابوے، امریکا، کینیڈا، ہانگ کانگ، متحدہ عرب امارات، ریسٹ آف دی ورلڈ اور ریسٹ آف گلف کی ٹیمیں بھی ایونٹ کا حصہ ہیں۔
فواد اعجاز خان نے کہا کہ پاکستان ٹیم کی قیادت سابق ٹیسٹ کرکٹرآل راؤنڈر عبد الرزاق کر رہے ہیں، کرکٹ لیجنڈ جاوید میانداد ٹورنامنٹ کے مینٹور ہیں، شاہد آفریدی بھی پاکستان ٹیم کا حصہ ہیں۔
Pages:
[1]