خیبر پختونخوا: دہشتگردوں سے امریکی اور نیٹو افواج کا استعمال شدہ اسلحہ برآمد
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-21/1530469_9975958_%D9%81%D9%81_updates.jpgفائل فوٹوخیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کامیاب کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشتگردوں سے افغانستان میں امریکی اور نیٹو افواج کا استعمال شدہ اسلحہ برآمد کیا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ دہشتگردوں سے ایم 4، ایم 16 اور دیگر خود کار جدید اسلحہ، نائٹ وژن گاگلز اور دیگر جدید آلات بھی برآمد ہوئے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-21/1530435_105758_updates.jpg
بنوں: امن کمیٹی کے دفتر پر دہشتگردوں کا حملہ، 7 افراد جاں بحق
پولیس کے مطابق دہشتگردوں نے ہوید کے علاقے میں رات کے وقت امن کمیٹی کے دفتر پر حملہ کیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اسلحے میں امریکی فوج اور نیٹو کے زیر استعمال اعلیٰ کوالٹی کا دھماکا خیز مواد اور تاریں بھی شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق امریکی اور نیٹو افواج کے انخلا کے وقت یہ اسلحہ چھوڑ دیا گیا تھا، امریکی ہتھیاروں کو افغان طالبان نے فتنہ الخوارج کو پاکستان میں قانون نافذ کرنے والوں اداروں کے خلاف استعمال کرنے کے لیے دیا ہے۔
Pages:
[1]