دبئی ایئر شو کے دوران بھارت کا جنگی طیارہ گر کر تباہ
دبئی ایئر شو کے دوران بھارت کا اپنے ملک میں تیار کردہ جنگی طیارہ تیجس گر کر تباہ ہوگیا۔امریکی میڈیا کے مطابق بھارتی طیارہ دبئی ایئر شو میں مظاہرے کے دوران گرا، جبکہ بھارتی میڈیا نے بھی اپنا طیارہ گرنے کی تصدیق کردی۔
بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ گرنے والے طیارے کے پائلٹس کے بارے میں معلومات لی جارہی ہیں۔
خیال رہے کہ بھارت کی جانب سے تیجس کو ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ (ہال) نے تیار کیا تھا، بھارت کے اپنے ملک میں تیار کردہ اس طیارے کی صلاحیتوں پر پہلے ہی سوالات اٹھائے جاتے رہے ہیں۔
Pages:
[1]