slotcosino Publish time 2025-11-22 00:06:16

ترکیہ: دوستوں کے ہولناک مذاق نے 15 سالہ لڑکے کی جان لے لی

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-21/1530520_2088043_kundac_updates.jpgفوٹوز : سوشل میڈیا

ترکیہ کے شہر سانلیورفا میں دوستوں کے ہولناک مذاق نے 15 سالہ لڑکے کی جان لے لی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابقترکیہ کے شہر سانلیورفا میں محمد کندرچی اپنے ہم عمر ساتھیوں کے ہولناک مذاق کا شکار ہو کر ہلاک ہوگیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-08-28/1504940_112657_updates.jpg
بھارت: رنگت کا مذاق اڑانے اور جہیز کیلئے ہراساں کرنے پر خاتون نے خودکشی کرلی

شلپا کے سسرال والوں کی جانب سے اس کی رنگت کا بھی مذاق اڑایا جاتا تھا، اس کی ساس اکثر بہو سے کہتی تھی کہ تم سانولی ہو اور میرے بیٹے کیلئے موزوں نہیں ہو، اسے چھوڑ دو ہم اس کیلئے بہتر دلہن ڈھونڈ لیں گے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

ایک کارپینٹر ورکشاپ میں دو لڑکوں نےمل کر نوجوان کوپکڑ کرایک ہائی پریشر ایئر ہوز سے اس کے اندر ہوا بھر دی، جس کی وجہ سے اس کے اندرونی اعضاء کو شدید نقصان پہنچا، کندرچی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ 5 دن بعد انتقال کرگیا۔

پولیس نے محمد کندرچی کے دوست کو قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا، واقعے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-14/1528482_060315_updates.jpg
امریکا: دوستوں کا مذاق میں کیا میسیج حقیقت بن گیا، چند گھنٹوں بعد خاتون مردہ پائی گئی

رات کے وقت مارٹھا کے دوست اور بوائے فرینڈ نکولس ڈی روبیو پریشان ہوگئے کیونکہ وہ فون نہیں اٹھا رہی تھیں۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

خیال رہے کہ گزشتہ چند سالوں میں ایسے واقعات میں کم از کم دو دیگر نوجوان بھی ہلاک ہو چکے ہیں۔ 2023 میں بھارت میں 16 سالہ موتی لال ساہو اسی طرح کے حادثے کا شکار ہوا جبکہ 2017 میں برازیل میں 17 سالہ ویسنیئر مورئیرا دا سلوا کی موت بھی اسی وجہ سے ہوئی تھی۔

ماہرین اس خطرناک عمل کو نہ صرف غیر ذمہ دارانہ بلکہ جان لیوا قرار دے رہے ہیں، کیونکہ ہائی پریشر ایئر ہوز کم از کم چند سیکنڈ میں بھی انسانی اعضاء کو شدید نقصان پہنچا سکتا ہے۔
Pages: [1]
View full version: ترکیہ: دوستوں کے ہولناک مذاق نے 15 سالہ لڑکے کی جان لے لی