slotcosino Publish time 2025-11-22 00:06:19

ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر رانا ثناء اللّٰہ کو نوٹس جاری

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-21/1530515_2956866_rana-sana_updates.jpgرانا ثناء اللّٰہ—فائل فوٹو

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ڈی آر او نے ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیرِ اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللّٰہ کو نوٹس جاری کر دیا۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ رانا ثناء اللّٰہ نے پی پی 116 میں رانا شہریار کی ریلی میں شرکت کی اور خطاب کیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-21/1530508_052858_updates.jpg
ضابطۂ اخلاق و الیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی، سہیل آفریدی و طلال چوہدری کو نوٹس جاری

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضابطۂ اخلاق اور الیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی پر وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی اور وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کے خلاف کیس کی سماعت کے لیے نوٹس جاری کر دیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

الیکشن کمیشن کے نوٹس میں ہدایت کی گئی ہے کہ رانا ثناء اللّٰہ کل ڈی آر او کے سامنے پیش ہوں۔

اس سے قبل الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضابطۂ اخلاق اور الیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی پر وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی اور وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کو بھی نوٹس جاری کیے تھے۔
Pages: [1]
View full version: ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر رانا ثناء اللّٰہ کو نوٹس جاری