slotcosino Publish time 2025-10-10 09:51:28

پاکستانی میوزک بینڈ نے کراچی میں کنسرٹ کے دوران بھارتیوں کے دل جیت لیے

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-06/1516895_3111145_zbn_updates.jpgفوٹو سوشل میڈیا

پاکستانی بینڈ نے کراچی میں کنسرٹ کے دوران بھارت کے آنجہانی گلوکار زوبین گارگ کو خراج تحیسن پیش کرکے بھارتیوں کے دل جیت لیے۔

خود غرض بینڈ نے کراچی میں کنسرٹ کے دوران بھارتی گلوکار زوبین گارگ کے گانوں پر زبردست انداز میں پرفارم کیا، جسے مداحوں نے کافی پسند کیا۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بینڈ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ زوبین گارگ آپ ہمیشہ ہماری پلے لسٹ کا حصہ رہیں گے، کراچی سے محبت کا پیغام قبول کریں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-02/1515758_103838_updates.jpg
گلوکار زوبین گارگ کی موت، ساتھی گلوکارہ گرفتار

زوبین گارگ کی ہلاکت کے معاملے پر ان کے بینڈ میٹ شیکھر جیوتی گوسوامی اور ساتھی گلوکارہ امرتپراوا مہانتا کو گرفتار کر لیا ہے https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

پاکستانی بینڈ کی جانب سے ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرتے ہی بھارتی خوش ہوگئے اور سوشل میڈیا پر بینڈ کا شکریہ ادا کرتے نظر آئے۔

بھارتی سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے ’’زوبین ہمیشہ کہا کرتے تھے کہ موسیقی کی کوئی سرحد یا زبان نہیں ہوتی۔‘‘ ہمارا پسندیدہ بینڈ خود غرض ہماری دھرتی کے سپوت زوبین کو خوبصورت انداز میں خراج عقیدت پیش کررہا ہے۔

سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ یہ دیکھ کر دل خوش ہو جاتا ہے جب سرحد کے اُس پار کے فنکار بھی زوبین کے گانوں پر زبردست انداز میں پرفارم کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ کے معروف گلوکار زوبین گارگ سنگاپور میں اسکوبا ڈائیونگ کرنے کے دوران چل بسے تھے۔

52 سالہ زوبین گارگ سنگاپور میں ’نارتھ ایسٹ انڈیا فیسٹیول‘ میں شرکت اور پرفارم کرنے کے لیے موجود تھے، جہاں انہیں 20 اور 21 ستمبر کو پرفارم کرنا تھا۔

گلوکار زوبین گارگ نے ہندی، بنگالی اور آسامی زبانوں میں گانے گائے اور بالی ووڈ میں شہرت کا آغاز فلم گینگسٹر کے مقبول گیت ’یا علی‘ سے کیا، انہوں نے فلم کرش 3 کے گانے ’دل تو ہی بتا‘ سمیت کئی سپر ہٹ گانے بھی گائے۔
Pages: [1]
View full version: پاکستانی میوزک بینڈ نے کراچی میں کنسرٹ کے دوران بھارتیوں کے دل جیت لیے