slotcosino Publish time 2025-11-22 15:42:03

قومی اسمبلی کے 6 اور صوبائی اسمبلی کے 7حلقوں پر ضمنی انتخابات کل ہوں گے

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-22/1530737_6395461_News3_updates.jpg---فائل فوٹو

قومی اسمبلی کے 6 اور صوبائی اسمبلی کے 7 حلقوں پر ضمنی انتخابات کل ہوں گے۔

قومی اسمبلی کے حلقوں این اے 18 ہری پور، این اے 129 لاہور، این اے 143 ساہیوال، این اے 185 ڈی جی خان، این اے 96 فیصل آباد اور این اے 104 فیصل آباد پر ووٹنگ کل ہوگی۔

صوبائی اسمبلی کے حلقوں پی پی 98، پی پی 115 اور پی پی 116، پی پی 73 سرگودھا، پی پی 87 میانوالی، پی پی 203 ساہیوال اور پی پی 269 مظفرگڑھ پر ووٹنگ کل ہوگی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-21/1530509_055933_updates.jpg
ضمنی انتخابات: فوج اور سول فورسز افسران کو فرسٹ کلاس مجسٹریٹ کے اختیارات تفویض

پنجاب اور کے پی میں ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز کے آفیسر انچارج کو فرسٹ کلاس مجسٹریٹ کے اختیارات تفویض کیے گئے ہیں۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے انتخابی ڈیوٹی کے دوران پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا ہے۔

⁠ضابطۂ اخلاق کے مطابق پولیس پہلی سول آرمڈ فورسز دوسری اور پاک فوج تیسری رسپانڈر (کیو آر ایف) ہوگی، فوج انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز کے باہر تعینات ہوگی۔

بیلٹ پیپرز کی پرنٹنگ پریس پر پاک فوج / سول آرمڈ فورسز سیکیورٹی پر مامور ہوں گی، بیلٹ پیپرز اور انتخابی مواد کی ترسیل کے دوران پاک فوج / سول آرمڈ فورسز سیکیورٹی فراہم کریں گی۔
Pages: [1]
View full version: قومی اسمبلی کے 6 اور صوبائی اسمبلی کے 7حلقوں پر ضمنی انتخابات کل ہوں گے