ٹرانسفر ججز کیس: آئینی عدالت میں اپیل مقرر کرنے کیخلاف ججز کا نئی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-22/1530756_309283_07_updates.jpg—فائل فوٹوٹرانسفر ججز کیس میں وفاقی آئینی عدالت میں اپیل مقرر کرنے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز نے نئی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
اپیل سپریم کورٹ واپس بھیجی جائے، ہائی کورٹ کے 5 ججز وفاقی آئینی عدالت میں درخواست دائر کریں گے۔
وفاقی آئینی عدالت میں دائر کرنے کے لیے متفرق درخواست تیار کی گئی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-19/1529878_053005_updates.jpg
وفاقی آئینی عدالت: ججز ٹرانسفر کیس میں 6 رکنی لارجز بینچ تشکیل
وفاقی آئینی عدالت میں 5 ججز کی انٹرا کورٹ اپیل پر 6 رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا گیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
متفرق درخواست کے متن کے مطابق یہ درخواست وفاقی آئینی عدالت میں ٹرانسفر نہیں ہو سکتی تھی، ٹرانسفر ججز اپیل واپس سپریم کورٹ بھیجی جائے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے 5 ججز کی جانب سے آج درخواست دائر ہو گی۔
واضح رہے کہ ٹرانسفر ججز کیس کی اپیل 24 نومبر کو وفاقی آئینی عدالت میں سماعت کے لیے مقرر ہے۔
Pages:
[1]