قومی و صوبائی حلقوں میں ضمنی الیکشن: پنجاب پولیس کے سیکیورٹی انتظامات مکمل
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-22/1530761_3835079_News9_updates.jpg---فائل فوٹو
کل بروز 22 نومبر کو ہونے والے قومی و صوبائی حلقوں میں ضمنی الیکشن کے پیشِ نظر پنجاب پولیس نے سیکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔
پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق 13 قومی وصوبائی حلقوں میں سیکیورٹی پر 20 ہزار سے زائد افسران و اہلکار تعینات ہوں گے۔
آئی جی پنجاب عثمان انور نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ووٹرز کو حق رائے دہی کے لیے پرامن اور محفوظ ماحول فراہم کریں گے، الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس ہے، الیکشن میٹریل کی محفوظ ترسیل کے لیے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-22/1530737_094452_updates.jpg
قومی اسمبلی کے 6 اور صوبائی اسمبلی کے 7حلقوں پر ضمنی انتخابات کل ہوں گے
دوسری جانب الیکشن کمیشن نے انتخابی ڈیوٹی کے دوران پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ 2792 پولنگ اسٹیشنز میں سے 408 انتہائی حساس اور 1032 حساس قرار دیے گئے ہیں، انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائے گی۔
عثمان انور نے یہ بھی کہا کہ دہشت گرد، شرپسند، ملک دشمن عناصر کی امن سبوتاژ کرنے کی تمام کوششیں ناکام بنائیں گے، ضمنی انتخابات کے لیے پنجاب پولیس کو رینجرز اور پاک آرمی کی مکمل معاونت حاصل ہے۔
Pages:
[1]