سندھ ہائیکورٹ کے باہر وکلاء اور پولیس اہلکار کے درمیان ہاتھا پائی
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-22/1530773_4924145_11_updates.jpg’جیو نیوز‘ گریبسندھ ہائی کورٹ کے باہر وکلاء اور پولیس اہلکار کے درمیان ہاتھا پائی ہو گئی۔
اس حوالے سے ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے جیو نیوز سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہائی کورٹ کے باہر پولیس افسر کے ساتھ نامناسب رویہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے رجسٹرار سندھ ہائی کورٹ کو لکھا جائے گا، قانونی طور پر بارز کو بھی اس حوالے سے لکھا جائے گا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-22/1530752_012811_updates.jpg
27ویں آئینی ترمیم کیخلاف وکلاء کنونشن تنازع کا شکار
کراچی بار اورسندھ ہائی کورٹ بار کے جنرل سیکرٹریز کا 27 ویں ترمیم کے خلاف وکلاء کنونشن ہرصورت کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
ڈی آئی جی اسد رضا کا کہنا تھا کہ قانونی کارروائی کے حوالے سے تمام پہلوؤں سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف وکلاء کنونشن تنازع کا شکار ہو گیا ہے۔
کراچی بار اور سندھ ہائی کورٹ بار کے جنرل سیکریٹریز نے 27ویں ترمیم کے خلاف وکلاء کنونشن ہر صورت کرنے کا اعلان کیا ہے۔
سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری مرزا سرفراز کی جانب سے 22 نومبر کو بلایا گیا وکلاء کنونشن ہائی کورٹ بار کے صدر سرفراز میتلو اور مینجنگ کمیٹی کے ممبران نے یہ کہتے ہوئے منسوخ کر دیا تھا کہ اعزازی سیکریٹری کو وکلاء کنونشن بلانے کا اختیار نہیں ہے۔
Pages:
[1]