slotcosino Publish time 2025-11-22 20:54:08

نائیجیریا کے کیتھولک اسکول سے 227 افراد کو اغواء کر لیا گیا

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-22/1530804_1565170_News16_updates.jpg
فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا

مسلح افراد نے نائیجیریا کی ریاست نائیجر میں ایک کیتھولک اسکول سے 227 افراد کو اغواء کر لیا۔

نائیجیریا کی کرسچن ایسوسی ایشن کے ترجمان کے مطابق ریاست نائیجر کے سینٹ میریز اسکول سے 215 طالب علم لڑکیوں سمیت 12 اساتذہ کو اغواء کیا گیا ہے، اغواء ہونے والی طالبات اور اساتذہ کی تلاش کا عمل جاری ہے۔

دوسری جانب نائیجر ریاست کی قریبی ریاستوں کے حکام نے احتیاطی تدابیر کے طور پر تمام اسکول بند کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

نائیجیریا کے حکام نے بتایا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران اسکول سے اغواء کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔
Pages: [1]
View full version: نائیجیریا کے کیتھولک اسکول سے 227 افراد کو اغواء کر لیا گیا