کسی حکومتی نمائندے نے آئی ایم ایف رپورٹ کی تردید نہیں کی: محمد زبیر
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-22/1530818_415267_zubair_updates.jpgتحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کے رہنما، سابق گورنر سندھ محمد زبیر—فائل فوٹوتحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کے رہنما، سابق گورنر سندھ محمد زبیر کا کہنا ہے کہ 48 گھنٹوں سے زائد وقت گزر گیا کسی حکومتی نمائندے نے آئی ایم ایف رپورٹ کی تردید نہیں کی۔
اسلام آباد میں تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے سوال کیا کہ حکومت نے 3 ماہ تک آئی ایم ایف کی رپورٹ کیوں دبائے رکھی؟ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2024-11-24/1414256_113211_updates.jpg
8، 9 فروری کی رات جو کچھ ہوا، وہ سب نے دیکھا، محمد زبیر
سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ 8 اور 9 فروری کی رات جو کچھ ہوا، وہ سب نے دیکھا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
محمد زبیرنے کہا کہ آئی ایم ایف کی شرط تھی کہ رپورٹ جاری ہوگی تو اگلی قسط ملے گی، ہم اس رپورٹ میں بے ضابطگییوں پر تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔ حکومتی نمائندے اس رپورٹ پر اپنا مؤقف سامنے رکھیں۔
ان کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی پر بنایا گیا مقدمہ جعلی اور بے بنیاد ہے۔ بانیٔ پر گھڑی کا بے بنیاد کیس بنایا ہوا ہے۔
سابق گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان کے عوام مہنگائی کی چکی میں پس گئے ہیں۔
Pages:
[1]