پاکستانی اسنوکر ٹیم ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-22/1530833_115562_Snooker_updates.jpgپاکستانی ٹیم قطر کو شکست دے کر آئی بی ایس ایف اسنوکر ٹیم ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی جہاں اس کا مقابلہ بھارتی ٹیم سے ہوگا۔
مسقط میں کھیلی جانے والی چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں پاکستانی کھلاڑیوں نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قطر ٹیم کو 3-0 سے شکست دی۔
پاکستانی ٹیم اسجد اقبال اور محمد آصف جبکہ بھارتی ٹیم پنکج ایڈوانی، ادیتیا مہتا اور برجیش دامانی پر مشتمل ہے۔
Pages:
[1]