slotcosino Publish time 2025-11-23 01:27:04

بھارت: آٹھویں جماعت کی طالبہ نے اسکول کی تیسری منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-22/1530828_4234812_suc_updates.jpgفوٹو: بھارتی میڈیا

بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ضلع جلنا میں 13 سالہ طالبہ نے اسکول کی تیسری منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آروہی دیپک نامی طالبہ آٹھویں جماعتمیں پڑھتی تھی، اس کے والد کا کہنا ہے کہ میری بیٹی کو ممکنہ طور پر اساتذہ کی طرف سے ہراسانی یا مبینہ تشدد کا سامنا تھا۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ وہ بالکل ٹھیک تھی، ضرور اسکول میں کچھ ہوا ہوگا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-21/1530529_075730_updates.jpg
بھارت: استاد کے تشدد اور ہراسانی سے تنگ آکر 17 سالہ طالبہ نے خودکشی کرلی

پولیس کے مطابق یہ واقعہ 16 نومبر کو پیش آیا، طالبہ اپنے گھر پر مردہ حالت میں ملی اور اس کی نوٹ بک میں ہاتھ سے لکھا ہوا ایک پیغام ملا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

انہوں نے بتایا کہ مجھے اسکول سے فون آیا کہ میری بیٹی نے چھت سے چھلانگ لگا دی ہے، حالانکہ وہ گھر سے بالکل ٹھیک نکلی تھی، ضرور ٹیچرز نے اسے تنگ کیا ہوگا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ جمعے کی صبح 7:30 سے 8:00 بجے کے درمیان پیش آیا، اساتذہ کے تشدد سے متعلق بچی کے والد نے اب تک کوئی باقاعدہ بیان نہیں دیا۔ فی الحال ایسی کوئی بات ہمارے سامنے نہیں آئی ہے۔

خیال رہے کہ رواں ماہ بھارت میں اسکولوں سے متعلق ہراسانی اور مبینہ تشدد کے باعث بچوں کی خودکشی کے کئی واقعات سامنے آ چکے ہیں، چند دنوں میں بچوں کی خودکشی کا یہ چوتھا واقعہ رپورٹ ہوا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-20/1530218_082029_updates.jpg
بھارت: زبان کے جھگڑے پر تشدد کا نشانہ بننے والے طالب علم نے خودکشی کرلی

طالب علم کی شناخت ارنَو کھیرے کے طور پر ہوئی ہے، جو تھانے کے علاقے کلیان ایسٹ کا رہائشی تھا اور روزانہ ٹرین کے ذریعے ملنڈ واقع اپنے کالج جایا کرتا تھا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

گزشتہ دنوں دہلی کے اسکول میں پڑھنے والے 16 سالہ طالب علم شوریہ پٹیل نے میٹرو اسٹیشن سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی۔ طالب علم کے والد نے تین اساتذہ اور ہیڈ ماسٹر پر ذہنی ہراسانی کا مقدمہ درج کروایا، جس کے بعد اسکول نے انہیں معطل کر دیا۔

مدھیہ پردیش کے ضلع ریوا میں ایک 17 سالہ طالبہ نے 16 نومبر کو خودکشی کی۔ اس نے الزام لگایا تھا کہ ایک مرد ٹیچر نے جسمانی طور پر اس کے ساتھ بدسلوکی کی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-20/1530213_064524_updates.jpg
بھارت: اساتذہ کے رویے سے تنگ طالب علم کی خودکشی، اہم انکشافات سامنے آگئے

واقعہ منگل کی دوپہر پیش آیا جب 16 سالہ شوریہ اسکول سے سیدھا راجندر پیلس میٹرو اسٹیشن گیا اور اونچے پلیٹ فارم سے کود گیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

اس سے قبل جے پور میں بھی ایسا ہی واقعہ سامنے آیا تھا، جہاں چوتھی کلاس میں پڑھنے والی 9 سالہ بچی نے اسکول کی چوتھی منزل سے چھلانگ لگا دی تھی۔ اسے کئی ماہ تک کلاس کے بچوں کی طرف سے بدترین بدزبانی اور بلنگ کا سامنا تھا۔ طالبہ نے مدد کے لیے پانچ بار ٹیچر سے رابطہ کیا مگر اس کی شنوائی نہ ہوئی۔
Pages: [1]
View full version: بھارت: آٹھویں جماعت کی طالبہ نے اسکول کی تیسری منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی