slotcosino Publish time 2025-11-23 04:42:02

ہمیں بہتر کرکٹ کھیلنے کی ضرورت ہے، جانتھ لیاناگے

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-22/1530847_7451943_Jainth_updates.jpg

سری لنکن ٹیم کے کھلاڑی جانتھ لیاناگے نے کہا ہے کہ ہمیں بہتر کرکٹ کھیلنے کی ضرورت ہے۔

جانتھ لیاناگے نے راولپنڈی میں ٹی 20 ٹرائی نیشن سیریز کے تیسرے میچ میں پاکستان سے شکست کے بعد میڈیا سے گفتگو کی۔

انہوں نے کہا کہ سری لنکا نے اچھی کرکٹ نہیں کھیلی، ہماری کرکٹ پر مشکل وقت چل رہا ہے۔

سری لنکن کھلاڑی نے مزید کہا کہ ہمیں بہتر کرکٹ کھیلنے کی ضرورت ہے، پاکستان میں ٹیم سری لنکا کو بہترین سپورٹ ملی۔

جانتھ لیاناگے نے آج کے میچ میں 38 گیندوں پر 41 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی۔

سری لنکن بیٹر 31 ٹی 20 میچز کی 26 اننگز میں 910 رنز بناچکے ہیں، اس دوران انہوں نے 1 سنچری اور 7 نصف سنچریاں اسکور کی ہیں۔
Pages: [1]
View full version: ہمیں بہتر کرکٹ کھیلنے کی ضرورت ہے، جانتھ لیاناگے