slotcosino Publish time 2025-11-23 04:42:04

کراچی: عالمی سب میرین کیبل سی می وی 6 ہاکس بے کے ساحل پر پہنچ گئی

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-22/1530848_4473324_seaMeWe6Cable_updates.jpg
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

پاکستان کو ڈیجیٹل دنیا سے مزید مضبوطی کے ساتھ جوڑنے کی جانب ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

عالمی سطح کی سب میرین کیبل سی می وی 6 (SE-ME-WE 6) کراچی کے ساحلی مقام ہاکس بے پر پہنچ گئی۔

کیبل بچھانے کی تقریب ہاکس بے کے ساحل پر منعقد کی گئی، جس میں وفاقی سیکریٹری وزارتِ آئی ٹی ضرار احمد خان نے بھی شرکت کی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-02-17/1442561_040607_updates.jpg
دنیا کی سب سے بڑی سب میرین کیبل پاکستان پہنچ گئی

وزیرِ مملکت آئی ٹی شزا فاطمہ نے کہا ہے کہ دنیا کی سب سے بڑی سب میرین کیبل پاکستان پہنچ چکی ہے، ضرورت پڑنے پر مزید سب میرین کیبل بھی پاکستان پہنچے گی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

حکام نے بتایا کہ ٹرانس ورلڈ کی جانب سے سمندر میں کیبل بچھانے کا کام تیزی سے جاری ہے، یہ کیبل مجموعی طور پر 21 ہزار 700 کلو میٹر طویل ہے اور سنگاپور سے شروع ہو کر فرانس تک جاتی ہے، جس کے راستے میں کراچی کا ایک اہم پوائنٹ شامل ہے۔

حکام کے مطابق سی می وی 6 کے ذریعے پاکستان دنیا کے متعدد ممالک سے مزید مضبوط ڈیٹا لنکس کے ساتھ منسلک ہو جائے گا۔

وفاقی سیکریٹری وزارتِ آئی ٹی ضرار احمد خان نے کہا کہ پاکستان نے کنیکٹیویٹی کے میدان میں ایک تاریخی سنگِ میل عبور کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ سی می وی 6 ایک بین الاقوامی کیبل سسٹم ہے اور یہ پاکستان کی مجموعی طور پر نویں جبکہ صرف گزشتہ 1 سال میں تیسری سب میرین کیبل ہے جو ملک کی ڈیجیٹل ترقی کے سفر میں اہم سنگِ میل ہے۔

وفاقی سیکریٹری وزارتِ آئی ٹی ضرار احمد خان نے بتایا کہ نئی کیبل کی ابتدائی صلاحیت 4 ٹیرا بائٹس فی سیکنڈ ہے جو آئی ٹی سمیت دیگر شعبوں کو مضبوط ڈیٹا اسپیڈ اور بہتر رابطے فراہم کرے گی۔
Pages: [1]
View full version: کراچی: عالمی سب میرین کیبل سی می وی 6 ہاکس بے کے ساحل پر پہنچ گئی