فضا علی بیٹی کے لباس پر شدید تنقید کی زد میں
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-23/1531079_4575229_3_updates.jpgتصاویر:سوشل میڈیا
پاکستانی اداکارہ، گلوکارہ اور میزبان فضا علی ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کی کڑی تنقید کا شکار بن گئیں۔
فضا علی اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں کافی کھل کر بات کرتی ہیں اور اکثر اپنی بیٹی فرال کے ساتھ گزرے لمحات بھی عوام کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں، وہ ایک سنگل مدر ہیں اور ان کی بیٹی کو لوگ برسوں سے سوشل میڈیا پر ہی بڑا ہوتے دیکھ رہے ہیں۔
حال ہی میں فضا علی نے بیرونِ ملک سفر کے دوران اپنی بیٹی کے ساتھ بنائی گئی متعدد ریلز شیئر کیں، جس پر عوام نے سخت ردِعمل دیا، ان ویڈیوز میں فضا علی کی بیٹی کے لباس پر خاص طور پر اعتراضات اٹھائے گئے، جس کے بعد فضا اور فرال دونوں کو انٹرنیٹ صارفین کی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-05-27/1475213_033105_updates.jpg
فضا علی بیٹی کو بالی ووڈ فلم دکھانے پر مشکل میں آگئیں
انہوں نے اپنی بیٹی فرال کو بالی ووڈ فلم دکھاتے ہوئے ایک جذباتی لمحہ اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیا https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
سوشل میڈیا صارفین نے فضا علی پر الزام لگایا کہ انہوں نے اپنی بیٹی کو غیر مناسب لباس پہنایا جبکہ کچھ صارفین کے سخت جملے بھی سامنے آئے، ایک نے لکھا کہ آپ خود جیسی ہیں ویسی ہی بیٹی کو نہ بنائیں۔
فضا علی کی اپنی ایک ریل پر بھی صارفین نے لباس کے انتخاب پر اعتراض اٹھایا،۔
Pages:
[1]