slotcosino Publish time 2025-11-23 16:24:06

فواد خان کی مداحوں سے محبت کے اعتراف پر ماہرہ خان آبدیدہ

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-23/1531082_2734471_4_updates.jpg
تصویر:سوشل میڈیا

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑی ماہرہ خان اور فواد خان ایک بار پھر مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی، فواد خان کے مداحوں کے اعتراف پر ماہرہ خان آبدیدہ ہو گئیں۔

پاکستانی ٹی وی کے خوبصورت جوڑے کے طور پر پہچانے جانے والے ان دونوں فنکاروں نے ہمسفر سے شہرت کی وہ بلندی چھوئی جس نے ناصرف ڈرامہ انڈسٹری کو نئی زندگی دی بلکہ انہیں سپر اسٹار کا درجہ بھی دلایا۔

دونوں اداکار اب ایک بار پھر فلم نیلوفر میں ساتھ نظر آئیں گے، جو 28 نومبر 2025ء کو ریلیز ہو رہی ہے، فلم کی پروموشن کے سلسلے میں فواد اور ماہرہ مداحوں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں اور حال ہی میں وہ دبئی میں میڈیا و فینز سے ملے۔

اسی دوران ایک جذباتی لمحہ اس وقت سامنے آیا جب فواد خان نے کھلے دل سے اعتراف کیا کہ انہوں نے گزشتہ عرصے میں کچھ مشکل وقت دیکھا ہے، لیکن ان کے مداح مسلسل ان کے ساتھ کھڑے رہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-16/1528973_014710_updates.jpg
فواد خان اور ماہرہ خان کا جلد ٹی وی پر دوبارہ ایک ساتھ نظر آنے کا عندیہ

ماہرہ خان نے کہا کہ میں ہی وہ ہوں جو فواد کو فینز کے اسکرین شاٹس بھیجتی ہوں https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

انہوں نے بتایا کہ میں سوشل میڈیا پر زیادہ فعال نہیں ہوتا، اس لیے شاید میں ہر بار شکریہ ادا نہ کر پاؤں، مگر میں اپنے مداحوں کی محبت اور وفاداری کا بہت شکر گزار ہوں۔

فواد خان کی اس بات پر ان کی دیرینہ دوست ماہرہ خان جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور ان کی آنکھوں میں آنسو آگئے، ماہرہ فواد کی باتوں سے متفق دکھائی دیں اور واضح طور پر نظر آیا کہ وہ اپنے دوست کے لیے مداحوں کی محبت سے کتنی متاثر ہوئیں۔

اس جذباتی لمحے کی ویڈیو سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر مداحوں نے دونوں فنکاروں کے لیے محبت بھرے پیغامات بھیجے۔

ایک مداح نے لکھا کہ دونوں کو جذباتی ہوتا دیکھ کر دل بھر آیا، دوسرے نے کہا کہ فواد کے لیے بےحد محبت، یہ لمحہ بہت خاص تھا، ایک اور نے ماہرہ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ماہرہ خان واقعی فواد خان کی اصل دوست ہیں۔

دونوں اسٹارز کی دوستی اور ایک دوسرے کے لیے احترام نے مداحوں کے دل ایک بار پھر جیت لیے۔
Pages: [1]
View full version: فواد خان کی مداحوں سے محبت کے اعتراف پر ماہرہ خان آبدیدہ